FORGOT YOUR DETAILS?

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگوں کا پیغام

Message on Kashmir Solidarity Day
میاں ناصر حیات مگوں
صدر، وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت۔پاکستان
کراچی (4 فروری 2021)  پاکستان کی بزنس کمیونٹی کشمیر پر واضع اور مستقل موقف رکھتی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ قدیم ترین  غیر حل  شدہ  اور بین الاقوامی طور پر روشناس ایک Conflict ہے۔ اور یہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان  تمام مسائل میں سے اہم ترین اور ایک ایسا مسئلہ ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ پر امن طور پر حل نہیں ہوجاتا اس خطہ میں امن برقرار رہنا بہت مشکل دیکھائی دیتا ہے۔
 اس وقت مقبوضہ کشمیر کی جو حالت ہے وہ بیرونی میڈیا اور دنیا سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
اس آزادی کی جو اقوام متحدہ کی واضع قراداد کے تحت ہونی ہے۔ کوئی نیا مطالبہ یا نئی خواہش نہیں ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو   right of self-determination  دیا ہے جس کے بغیر اس مسئلہ کا حل ممکن ہی نہیں ہے۔
دوسری طرف دیکھا جائے تو پاکستا ن نے موجودہ حالات میں انتہائی سمجھداری، صبر و تحمل اور دانشمندانہ طریقہ کار اپنایا ہوا ہے اگرچہ پاکستان کی سر زمین کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود پاکستان جو ایک ایٹمی قوت ہے  بہت ہی برد باری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
 میں پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ ذرائع مواصلات، ہسپتال، اسکول، تعلیمی درسگائیں بحال کی جائیں اور کشمیریوں کے حقوق اور قوام متحدہ نے جو کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا ہے اس پر فوری عمل کیا  جائے۔
میاں ناصر حیات مگو ں
صدر ایف پی سی سی آئی
TOP