ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں ناصر حیات مگوں،ایم این اے محترمہ نصرت واحد، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرعدیل صدیقی کے علاوہ خرم سعید، حارث عزیزاور توصیف عشر ت گرو پ فو ٹو میں موجو دہیں۔
ہاضمے کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایف پی سی سی آئی نے سیمینار کا انعقاد کیا
کرا چی (31 مئی 2021ء) میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے ہاضمے کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایف پی سی سی آئی میں ایک معلوماتی اور پُر اثر سیمینار کے انعقاد پر اظہار اطمینان کیا۔ صحت کے شعبے کے متعدد ماہرین نے وزن کو کم رکھنے اور اس سے جڑے ہاضمے کے امور کی اہمیت پر بات کی۔سیمینار میں ایم این اے محترمہ نصرت واحد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سماجی مقصد کے لئے ایسے اعلی پروفائل سیمینار کے انعقاد پر ایف پی سی سی آئی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر ایک کو موٹاپا اور اس کی پیچیدگیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔محترمہ نصرت واحد نے پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی بہتری، توسیع، اور ترقی کے لئے پی ٹی آئی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی نے سامعین کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے تمام کاروباری اداروں، شعبوں اور صنعتوں کی اعلیٰ تر ین نمائندہ تنظیم ہونے کی وجہ سے معاشرتی مقاصد کے لئے اور معاشرتی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ہماوقت تیارہے۔ایف پی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ حکومت پاکستان کی صحت کارڈ کی سہولت کو کراچی تک بھی بڑھایا جائے، تا کہ کراچی کے رہائشیوں اور ورک فورس کوصحت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں میڈیکل سہولیات کی حفاظتی شیلڈ میسر ہو۔یاد رہے کہ کراچی پورے پاکستان کا معاشی حب ہے اور اس کے ورکروں کی حفاظت حکومت وقت پر لازم ہے۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکرٹری جنرل (قائم مقام)




