ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں نا صر حیا ت مگو ں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو فیڈریشن کی یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پرمیاں انجم نثار، چیئرمین بزنس مین پینل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی، خواجہ شاہ زیب اکرم، سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی، اطہر سلطان چاولہ، حنیف لاکھانی، چوہدری محمد سلیم، نائب صدور ایف پی سی سی آئی کے علاوہ جمعہ خان، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور دیگر بھی مو جو دہیں۔
گورنر پنجاب نے اقتصادی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کے کردار کو سراہا
کرا چی (14 جون 2021ء) میاں ناصر حیات مگوں، صدر ایف پی سی سی آئی نے فیڈریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی پرُ جوش میزبانی کرنے پر چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔گور نر پنجا ب نے ملک کی تر قی میں کا روباری، صنعتی اور تجارتی برادری کے کردار کو بخوبی سراہا ہے۔ میاں ناصر حیات مگوں نے وفاقی بجٹ 2021-22 میں کچھ واضح تضادات کو اجاگر کرنے کے لیے اس موقع کا فا ئدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر زور موجودہ ٹیکس دہندگان سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے پر ہے؛ بجائے اس کے کہ ایف پی سی سی آئی کی بجٹ تجاویز کے مطا بق ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے پر توجہ دی جا تی۔میاں ناصر حیات مگوں نے دفعہ 203 اے کے نفاذ پر سختی سے تنقید کی، جو اسسٹنٹ کمشنرز کو محض ٹیکس چوری کے شبہ کی بنا پر کسی تاجر کو گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس طرح کے وحشیانہ اور کاروبار مخالف قانون سازی کے ساتھ کبھی بھی رضا مند نہیں ہوگی، جو کہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بھی ہے۔چودھری محمد سرور نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کو وفاقی بجٹ 2021-22میں انکے تحفظات اورمسائل کو اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ تیز رفتار بنیادوں پربجٹ کے مسائل کو حال کیا جا سکے۔ گو رنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے معیشت کی تر قی میں کاروباری برادری کے کردار کی تعریف کی، جو کہ وہ ٹیکسوں کی ادائیگی اور روزگار کی فراہمی کے ذریعے ادا کرتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے وفد، جس کی سربراہی میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی،کر رہے تھے میں میاں انجم نثار، چیئرمین بزنس مین پینل (بی ایم پی) اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی؛ خواجہ شاہ زیب اکرم،سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی؛ چوہدری محمد سلیم، اطہر سلطان چاولہ اور حنیف لاکھانی، نائب صدور ایف پی سی سی آئی؛ جمعہ خان، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور دیگرمعززین بھی شا مل تھے۔ایف پی سی سی آئی منتظر ہے کہ بات چیت کے ذریعے ملک کے وسیع تر قومی مفاد اور معاشی نمو میں وفاقی بجٹ 2021-22 میں تضادات کو حل کیا جا ئے؛ یہ بے ضابطگیاں اور تضادات تاجر برادری کے اعتماد اور ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کے لئے شدید نقصان دہ ہیں۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکرٹری جنرل (قائم مقام)




