FORGOT YOUR DETAILS?

میا ں ناصر حیا ت مگوں،صدر ایف پی سی سی آئی تر کی کے قو نصل جنر ل ٹو لگا یو کا کو فیڈریشن کی یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر تر کی کے کمر شل اتا شی کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور اطہر سلطان چاولہ، حنیف لاکھانی اور ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنرل مسعو د عالم رضو ی بھی مو جود تھے۔

پاکستان اور تر کی کے در میان معا شی و تجا رتی تعلقا ت پر زور۔میاں ناصر حیات مگوں، صدر ایف پی سی سی آئی

پر یس ریلیز
وفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان
کراچی (26 جنو ری 2021)  پاکستان اور تر کی کے در میان تا ریخی تعلقا ت میں اور دو نو ں ممالک کے لو گو ں کے در میان اچھے تعلقا ت ہیں لیکن دو نو ں بر ادرممالک کے ما بین با ہمی تجا رتی تعلقا ت کو مزید بڑھا نے اور خا ص طور پر ممکنہ شعبو ں میں مشتر کہ منصو بو ں کے فرو غ کی ضرورت ہے یہ بات میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے تر کی کے قو نصل جنرل Tolga UCAK اور کمر شل اتا شی سے  فیڈریشن ہا ؤس کراچی میں ملا قا ت کے دوران کہی۔ اجلاس میں میاں ناصر حیا ت  مگو ں صدر ایف پی سی سی آئی نے دو نو ں ممالک کے کا رباری بر ادری کے در میان تعلقا ت بڑھا نے پر زور دیا تا کہ مو جو دہ معا شی و تجا رتی تعلقا ت نئے منا زل طے کر سکیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان اور تر کی دونو ں OIC,،ECO, D-8 اور CACCIکے اہم ممبر ہیں جہا ں ایف پی سی سی آئی اور TOBBاہم اجلا س میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ انہو ں نے بذیعہ روڈ تجا رت کے فروغ پر بھی زور دیا جس سے نہ صرف لا گت میں کمی آئے گی بلکہ وقت بھی کم لگے گا۔ انہو ں نے تر کی کی کمپنیو ں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں کنسٹر کشن، تعمیر توانائی اور انفراسٹر کچر کے شعبو ں میں سر مایہ کاری کریں۔ تر کی کے قو نصل جنرل ٹو لگا یو کا نے صدر ایف پی سی سی آئی کو الیکشن میں کا میا بی پر مبا رکباد دی اور ایف پی سی سی آئی اور پاکستان تر کی بز نس کو نسل کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کروائی انہو ں نے امجد رفیع کی متحرک قیا دت میں جوا ئنٹ بز نس کونسل کے کردار کو سراہا۔ صدر ایف کی تجا ویز پر تبصر ہ کر تے ہو ئے قو نصل جنرل نے بتا یا کہ استنبول اور اسلا م آباد کے در میان 9سے10دن کے ٹر انز ٹ ٹا ئم کے ساتھ کا رگو ٹرین کا جلد آغا ز ہو گا یہ اقدام با ہمی تجا رت کے فرو غ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہو ں نے تر کی کی مصنوعات کو راغب کرنے کے ساتھ پاکستان میں رو ڈ شو کے انعقاد کی پیش کش بھی کی۔ انہو ں نے مزید کہاکہ کرونا ختم ہو نے کے دونوں ممالک کے در میان تجا رت مزید بڑھے گی جس کے لیے ہمیں خود کو تیا ر کرنا ہو گا اور آئند ہ کی سر گر میوں کے منصوبے بنا نا ہو ں گے۔ انہو ں نے دو نو ں ممالک کے ما بین مشتر کہ سر گر میوں کے لیے ایف پی سی سی آئی اور اسکی جو ائنٹ بز نس کو نسل کے لیے گئے اقدامات کو اپنے مکمل تعا ون کی یقین دہا نی کرائی۔ امجد رفیع چیئر مین پاکستان تر کی جوائنٹ بز نس کو نسل نے دو نو ں ممالک کے ما بین دو طر فہ تجا رت کے فرو غ کے لیے ما ضی اور مستقبل کے امکانات پر ایک جا مع  presentation دی اور تجو یز پیش کی کہ سر حدی تجا رت کے فروغ اور TIRمیں مہا رت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو TOBBکے تجربو ں سے فا ئد ہ اٹھا نا چا ہیے۔ انہو ں نے دو نو ں ممالک کے ما بین آزاد تجا رتی      معا ہدے کے فروغ پر جلد دستخط اور تجا رتی رکا وٹو ں کو ختم کرنے پر زور دیا۔ انہو ں نے قو نصل جنرل اور کمر شل اتا شی کے تعاون کو بھی سراہا اور تجو یز پیش کی کہ دونو ں ممالک کے مشتر کہ منصوبو ں کے لیے اسلا می تر قیا تی بینک سے مالی تعاون حاصل کریں جیسا کہ ٹرین سروس کا آغا زاور دوسرے شعبو ں میں تعاون سے مزید قر یب آئیں گے۔اجلا س میں نائب صدور ایف پی سی سی آئی اطہر سلطا ن چاؤلہ اور حنیف لاکھانی نے بھی شر کت کی اور دو طرفہ تجا رتی تعلقا ت پر بات کی۔ اطہر سلطا ن     چا ؤلہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے دو نو ں ممالک کے در میان آٹو موبا ئل، تعلیم اور مصنوعا ت کی مار کیٹ میں مشتر کہ منصوبہ پر زور دیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایف پی سی سی آئی 2021کے وسط میں ایک تجا رتی وفد تر کی بھیجے گا۔ حنیف لاکھا نی نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ تر کی کی ٹیکسٹائل مشینر ی کی پاکستا ن میں بہت    ما نگ ہے جس کے لیے تر کی کو ما رکیٹنگ کی ضرورت ہے۔ اجلا س میں کمر شل اتا شی اور ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنرل مسعو د عالم رضوی نے بھی شر کت کی۔
سید مسعود عالم رضوی
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی
TOP