FORGOT YOUR DETAILS?

ٹیکسز نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، میاں ناصر حیات مگوں، صدر ایف پی سی سی آئی

 ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی کو فیڈریشن کی یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور اطہر سلطا ن چاولہ، ناصرخان، محمد حنیف لاکھانی، محمد عرف جیواکے علاوہ سابق صدر ایف پی سی سی آئی زکریا عثمان، سابق نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان اور خرم سعید بھی موجود ہیں۔

کر اچی (22فروری 2021)   فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کسٹمز اور IRSکے سنیئر عہدیداروں سے چیئر مین ایف بی آر کی سر براہی میں فیڈریشن ہا ؤس کرا چی میں ملا قات کی اور کہاکہ وقت آگیا ہے کہ اب ٹیکسو ں کے نظا م کو تبدیل ہو نا چا ہیے جو کہ سر مایہ کاری کے فروغ، پیداوار کو بڑھانے اور معیشت کو تر قی دے جبکہ ایف بی آر مو جو دہ نظام محصولا ت میں صر ف اضا فہ کر رہا ہے۔ میاں نا صر حیات مگو ں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کو پا رلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے تجا رت، صنعت اور خدمات کے نجی شعبے کی نما ئند گی دی گئی ہے جسے FBRکمزور کر دیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ FBRایف پی سی سی آئی کے ممبروں کے مسائل جنہیں ارسال کیا جا تا ہے پر کو ئی جواب نہیں دیتی ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ FBRمحصولا ت وصول کرنے والے ذرائع کو نظر انداز کر رہی ہے جو کہ اس کی ذمہ داریو ں کے بر عکس ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ FBRایف پی سی سی آئی کے نما ئندوں سے با ت چیت کے بجا ئے دوسرے پرائیویٹ سیکٹر کے لو گو ں سے بات چیت کرر ہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ FBR کو ایف پی سی سی آئی کی نما ئند گی کر نے کے لیے ٹیکس وکلا ء اور ٹیکس کنسلنٹ کو ہا ئر نہیں کرنا چا ہیے۔ میاں نا صر حیات مگو ں نے کہاکہ FBRکو اپنی ما ضی کی پو زیشن پر واپس آنا چا ہیے تا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ تجا رت، صنعت اور کاروبار کے مسائل پر بات چیت کر ے۔ ایف پی سی سی آئی مستحکم بنیا دوں پر اضا فی ٹیکس محصولا ت کے ساتھ معیشت کو فروغ دینے اور تر قی کے لیے اپنے ٹر یڈ ایسو سی ایشنز اور ممبر چیمبروں سے تجا ویز جمع کر تی ہے اگر FBRاعلیٰ سطح پر سنجیدگی کے ساتھ بجٹ امور پر ایف پی سی سی آئی کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کر ے تو اس سے تجا رت و صنعت کے مسائل حل ہو ں گے۔ FBR کی موجو دہ تو جہ ایف پی سی سی آئی کے علاوہ دوسرے اداروں پر ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ SMEs جو کہ معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہے اسے بھی عملی سطح پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں شر کا ء نے FBR کی تو جہ سیلز پر CNIC کی شر ط پر دلا ئی جس سے صنعتی پیداوار اور ما رکیٹ میں اشیا ء کی تر سیل میں رکا وٹ پیدا ہو رہی ہے اور دنیا میں کہیں بھی CNICسے متعلق خریداروں سے نہیں پو چھا جا تا جبکہ FBRزائد  فرو خت پر CNICما نگتا ہے جس سے کا روبار میں پریشانی پیدا ہو رہی ہے۔ شر کا ء نے مزید چیئر مین FBR کی تو جہ دلا ئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 148کے با رہویں شیڈول کے دوسرے حصے میں raw materials  کی درآمدات کو facilitateنہیں کیا گیا جو کہ FBR کا domain ہے اسے حل کیا جا نا چا ہیے۔ شر کا ء نے مزید تو جہ  دلا ئی کہ SRO 655 کے تحت دکا ندار جو ما ل کے ذریعے درآمد شدہ خام ما ل کو دفعہ148کے با رہویں شیڈول کا حصہ تفویض کیا گیا ہے۔ کمزور اور SMEsسیکٹر کے لو گو ں کو دوسرے کا روباری حضرات نے بھی اجلاس میں شر کت کی کہ FBRان کی درخواستو ں کا جواب نہیں دیتی۔ اسی طر ح چا ئے کے درآمدکنندگا ن نے ابھی اپنے مسائل پیش کیے۔ شرکا ء نے مزید کہاکہ ون ونڈوکے با وجود IRSکمشن کے splitہو نے سے single نو ٹسز اب multipleنو ٹسز میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ اجلا سمیں چیئر مینFBR کی   تو جہ آزاد ٹیکس نظا م کی طر ف دلا ئی گئی جو کہ اس وقت آئین کے بر عکس ہے اور اس پر عملدرآمد طو یل عر صے سے زید التوا ہے۔ چیئر مین FBR محمد جا وید غنی نے شرکاء کے معاملا ت پر جوابات دیتے ہو ئے کہاکہ FBR کا ہیلپ ڈیسک ایف پی سی سی آئی میں قا ئم کیا جا ئے گا لیکن اس کے لیے پہلے ممبر FBRکے wings سے مشا ورت کی ضرورت ہے تا کہ اس کے نتیجہ خیز نتا ئج مو صول ہو ں۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ ہما ری پا لیسی ہے کہ ہم کم سے کم  interactionکر یں حتی کہ ہم نے حالیہ مہینو ں میں ریفنڈز کی مددزیادہ سے زیادہ ادائیگیاں کی جو کہ پچھلے سال کے گز شتہ ماہ سے 70سے80فیصد زائد ہیں۔ انہو ں نے یہ بھی کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ بار بار اور با مقصد interactionملک کی معیشت اور تر قی کے لیے اچھا اقدام ہو گا۔ اجلا س میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور اطہر سلطا ن چاولہ، ناصرخان، محمد حنیف لاکھانی، محمد عرف جیواکے علاوہ سابق صدر ایف پی سی سی آئی زکریا عثمان، سابق نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان، خرم سعید، جنید مگڈا، ہارون فاروق، شبیر منشا، کسٹمز اور آئی آرایس کے سنیئر آفیشل اور بڑی تعداد میں ممبران نے شر کت کی۔

سید مسعود رعالم رضوی
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی
TOP