FORGOT YOUR DETAILS?

شبیر منشا ء چھرہ کنوینر ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار، ڈائر یکٹر جنرل کسٹمز ویلیوایشن محترمہ شہناز مقبول کو فیڈریشن کی یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے نائب صدور حنیف لاکھانی، عدیل صدیقی کے علاوہ سابق نائب صدر خرم اعجاز اور دیگر بھی موجود ہیں۔

محکمہ کسٹمزاور ایف پی سی سی آئی میں کسٹمز ویلیوایشن مسائل با ہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق ایڈوائزری کمیٹی میں ایف پی سی سی آئی سمیت متعلقہ ایسو سی ایشنز کے نما ئند وں کو شا مل کیا جا ئے۔ شبیر منشا ء چھر ہ

کرا چی) 27  مئی  2021)  ایف پی سی سی آئی اور محکمہ کسٹمز نے مشاورت کے ذریعے کسٹمز ویلیوایشن سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ڈی جی کسٹمز ویلیوایشن محترمہ شہناز مقبول نے فیڈریشن ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شبیر منشا ء چھرہ، کنوینر ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز ا ور ان کی ٹیم کی متعدد سفارشات سے اتفاق کیا۔محترمہ شہناز مقبول نے کسٹمزویلیوایشن سے متعلق کئی سالوں سے زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں سابق صدر FPCCI میاں انجم نثار، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور حنیف لاکھانی،عدیل صدیقی کے علاوہ سابق نائب صدر خرم اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے۔شبیر منشاء چھرہ نے کسٹمزویلیوایشن سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل کی طرف ڈی جی ویلیوایشن کی توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور کسٹم کے مابین مضبوط رابطے کے لیے مشترکہ مشاورتی کمیٹی تشکیل دینا ضروری ہے۔ کمیٹی میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اورتاجرتنظمیوں کے کاروباری اور قانونی ماہرین شامل ہو نگے۔سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے نشاندہی کی کہ کسٹمز ویلیوایشن میں تاخیر کی وجہ سے تاجر برادری کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پرانی متروک قیمتوں پرکسٹمز ویلیوایشن کی وجہ سے کاروباری برادری کو اضافی چارجز ادا کرنا پڑتے ہیں کیو نکہ کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہو چکی ہے۔ لیکن کسٹمز ویلیوایشن کے پاس ابھی بھی پرانی شرحیں موجو دہیں۔ کسٹمز ویلیوایشن کو اپنے ڈیٹابیس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے تیز اور جامع عمل کر نے کی ضرورت ہے۔ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ ہے کہ وہ کاروبار جو کسٹمز ویلیوایشن کے ساتھ اپیلوں میں ہیں، انہیں محکمہ کے ذریعہ ترجیحی بنیادوں پر جلدازجلدسہولت اور حل فراہم کیے جائیں۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
 سیکرٹری جنرل (قائم مقام)
TOP