سندھ میں کسٹمز ایڈجو ڈیکیشن سکھر میں مقدمات کی سماعت جولائی 2021 سے ہوگی
کرا چی (26 جون 2021ء) میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے سکھر میں کسٹمز ایڈجو ڈیکیشن کیسز کی سماعت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور سکھر، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی وغیرہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو شو کاز نو ٹسز کے حل اور اپنا سامان چھڑوانے کے لیے حیدرآباد کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔اس سے قبل، میاں ناصر حیات مگوں نے اندرون سندھ کے کا روباری افراد اور تاجروں کو درپیش مسائل اور ایف پی سی سی آئی کی کسٹمز انٹلیجنس کمیٹی برا ئے سندھ کے کنوینر عامر فاروقی کے مطالبے پر نوٹس لیا تھا۔ مزید برآں، ان کے حیدر آباد کے کسٹمزایڈ جو ڈیکیشن کے لیے غیر ضروری سفرکے معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔میاں ناصر حیات مگوں نے ایف پی سی سی آئی کی کسٹمز کی مرکزی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر شبیر منشا ء چھرا کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کسٹم کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں؛تا کہ اندرون سندھ کے تاجروں کی آواز سنی جا سکے۔ عدیل صدیقی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور شبیر منشا ء چھرا کی تائیدو حمایت سے عامر فاروقی کو کامیابی حاصل ہو ئی ہے کہ کسٹمز ایڈجو ڈیکیشن کیسز کی سماعت اب جولا ئی 2021سے سکھر میں ہوا کرے گی۔ایف پی سی سی آئی کی سندھ ریجنل کمیٹی برائے کسٹمز انٹیلیجنس کے وفد کی عدیل صدیقی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی کی سربراہی میں حیدرآباد میں کلیکٹر کسٹمز (ایڈجوڈیکیشن) خالد جمالی سے ملاقات کی اور اس معاملے کو باریک بینی، پیشہ ورانہ انداز اور مطلوبہ تفاصیل کے ساتھ اٹھایا۔ وفد میں اکرم انصاری اور احمد حسین بھی شامل تھے۔وفد نے اتھارٹی کو آگاہ کیا کہ کسٹم حکام تاخیر، ہراساں کرنے اور اندرون سندھ کے تاجروں کو غیر ضروری شوکاز نوٹس جاری کرتے ہیں اور ان کے حل کے لیے انہیں حیدرآباد تک کا غیر ضروری سفر بار بار کرنا پڑتا ہے۔ خالد جمالی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کسٹم حکام کو ہدایت کی کہ اگلے ماہ جولائی 2021 سے ہی سکھر میں کسٹمز ایڈجوڈیکیشن کا کیمپ آفس قائم کرے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہاہے کہ ایف پی سی سی آئی کے دروازے حکومتی عہدیداروں اور ٹیکس کولیکشن مشینری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں تاکہ ڈائیلاگ اورباہمی فائدہ مند گفتگو کے ذریعے تمام زیر التواء معاملات کو حل کیا جاسکے۔
کیپشن فوٹو گرا ف:- ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عدیل صدیقی، کلیکٹرکسٹمز ایڈجوڈیکیشن خا لد جما لی، ایف پی سی سی آئی کی کسٹمز انٹلیجنس کمیٹی برا ئے سندھ کے کنوینر عامر فاروقی،اکرم انصاری اور احمد حسین کا ملاقا ت کے موقع پر گروپ فوٹو۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکرٹری جنرل (قائم مقام)




