ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی، ایم این اے محترمہ غزالہ سیفی کو فیڈریشن کی یا دگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر جر من قونصلیٹ سے محترمہBirgit Nicole Kuhlmann، عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر،یوسف بشیر قریشی عرف وائی بی کیو، ایف پی سی سی آئی کی سندھ کی علاقائی کمیٹی کی کنوینر محترمہ نازلی عابد نثاراور دیگر بھی مو جو دہیں۔
خواتین بز نس وومن کے لئے ایف پی سی سی آئی کی میزبانی میں ثقافتی نمائش ایم این اے محترمہ غزالہ سیفی،جرمن قونصلیٹ سے محترمہBirgit Nicole Kuhlmann، اور انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنریو سف بشیر قریشی کی شر کت۔
کرا چی (3 جون 2021ء) ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے خواتین کاروباری افراد کی سپورٹ کے لئے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایف پی سی سی آئی نے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی ڈیجیٹل ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا۔نمائش میں مشہور ومعروف کاروباری افراداور ڈیزائنرزنے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ بطور مہمان خصوصی ایم این اے محترمہ غزالہ سیفی، محترمہBirgit Nicole Kuhlmann نے جرمن سفارت خانے سے اور یوسف بشیر قریشی عرف وائی بی کیو، عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نے بطور خاص شر کت کی۔صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے کامیاب نمائش پر اطمینان کا اظہار کیا اور خواتین بز نس وومن کو اپنی مستقبل کی کاروباری سر گرمیوں کے لیے بھی ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی پیشکش کی۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور حنیف لاکھانی اور ناصر خان نے خواتین کی جانب سے لگا ئے گئے تما م اسٹالز کا دورہ کیا اورانکی حوصلہ افزائی کی اور گھروں سے کام کرنے والی خواتین کو بہتر کاروباری صل صلا حیتیں اجاگرکرنے کے لیے ان کو مفید مشورے دیے۔خواتین کاروباری افراد سے متعلق ایف پی سی سی آئی کی سندھ کی علاقائی کمیٹی کی کنوینر محترمہ نازلی عابد نثار نے خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کی کاروباری صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے لانے کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر پی اے سی سی (PACC) سے مظفر عارف اور کے سی سی آئی سے عابد نثار نے بھی شرکت کی۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکرٹری جنرل (قائم مقام)




