ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں، جمہوریہ بیلاروس کے سفیرAndrei Metelitsa کو فیڈریشن کی یا دگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قربا ن علی، انجینئر ایم اے جبار، شہزاد صابر، چیئر مین پاک بیلا روس بز نس کو نسل ایف پی سی سی آئی اور دیگر بھی مو جود ہیں۔
بیلاروس کے سفیر اور ایف پی سی سی آئی نے تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
کرا چی (22 جون 2021ء) میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے، جمہوریہ بیلاروس کے ساتھ باہمی تجارت کو وسیع کرنے، مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے، تکنیکی مہارت کا تبادلہ کرنے، اور تجارتی سیاحت میں اضافہ کرنے کی گہری خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وہ Andrei Metelitsa کی ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی کے دورہ کے موقع پر خطا ب کر رہے تھے۔Andrei Metelitsa نے کہا کہ بیلاروس کی معیشت بنیادی طور پر صنعتی اور انجینئرنگ کی پیداوار پر مبنی ہے اور اس کی مشینری کا معیار عالمی معیار سے ہم آہنگ ہے۔ مثال کے طور پر، ٹریکٹر، ٹرک، کرینیں، دھاتیں کاٹنے والی مشینری اور دیگر تعمیراتی مشینری بہت اعلی معیار کی حامل ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں تیار کردہ ہوم اپلائینسس اعلی معیار کے ہیں؛ جیسے کہ واشنگ مشینیں، ڈش واشر، ریفریجر ئٹر اور دیگر چھوٹے اور بڑے ہوم اپلائینسس۔میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کوآن لا ئن تجارتی نمائش کا منصوبہ بنانا چاہئے اور COVID سے متعلق پابندیوں کے مکمل خاتمے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے بعد ایف پی سی سی آئی اور بیلاروس کے کاروباری ایوان ہر سال دونوں ممالک میں تجارتی نمائشوں اور میلوں کا اہتمام کرسکتے ہیں۔میاں ناصر حیات مگوں نے پاکستان سے بیلاروس کو پاکستانی پھلوں، سبزیوں، چاول، ٹیکسٹائل اور دیگر روایتی برآمدات کی برآمدی حجم میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے۔ انہوں نے سفیر سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے مزید مواقع کو کھولیں اور تیزی سے ویزا پروسیسنگ میں آسانی پیدا کریں۔ایف پی سی سی آئی بیلاروس کے کاروباری نما ئندوں اور تاجروں کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور باہمی فائدہ مند کاروباری تعلقات کے لئے بیلاروس کو تجارتی وفود بھیجنے کا منتظر ہے۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکرٹری جنرل (قائم مقام)




