فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نا صر حیات مگو ں، محمد یو نس ڈاگھا،چیئر مین پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈکے ہمراہ ایف پی سی سی آئی میں پر یس کا نفر نس کر رہے ہیں۔ ا س موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور اطہر سلطا ن چاؤلہ، حنیف لاکھانی کے علاوہ زکریا عثمان، اسماعیل ستار اور دیگر بھی مو جو دہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے اعلیٰ سطحی پالیسی اینڈریسرچ بو رڈتشکیل دے دیا۔ محمد یو نس ڈاگھاکو بو رڈکا سر براہ مقر ر کر دیا گیا۔
کراچی (18 اپریل 2021 ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نا صر حیات مگو ں نے ایک پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ تشکیل دیاہے، جس میں اعلیٰ سطح کے معا شی،کا روباری،تجا رتی، اور صنعتی ما ہرین شامل ہیں۔ واضح رہے کے ایف پی سی سی آئی پاکستان کی کاروباری، صنعتی، اور تجا رتی برا دری کی نما ئندہ تنظیم ہے۔ 13اپریل کو ایف پی سی سی آئی کی ایگز یکٹو کمیٹی نے اس بورڈ کی تشکیل کی باضابطہ منظو ری دے دی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈکو یہ منڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ پا لیسی ایڈوائزری اور اس کو پروموٹ کر نے کے لیے تحقیق پر مبنی ما ہرانہ اور معلو ما تی اندازفکراپنا تے ہو ئے بین الاقوامی تجا رت؛ ٹیرف اور ٹیکس کی پالیسیو ں؛ کا روباری برا دری کی تجا ویز کو اہمیت دینے؛ معا شی امور؛ ریگولیٹر ی قوانین؛ما لی اعانت تک رسائی؛ کا روباری اعانت و رہنما ئی؛ اور کا روباری ما حول کو سہل بنا نے سے متعلق سر کا ری وزارتو ں اور ان سے منسلک ذیلی اداروں کو رہنما ئی اور تجا ویز فراہم کرے گا۔ دری اثنیٰ، پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ ملک بھر میں تجا رتی تنظیمو ں کو اعداد و شمار اور معلو ما ت تک رسا ئی فراہم کر ے گا،تا کہ وہ اپنے ممبرا ن کو کا روبا ری فیصلے کر نے اور کا روباری مواقع کی نشا ندہی کر نے میں مدد فراہم کر سکیں۔ ان مقا صد کو حاصل کر نے کے لیے پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ ایف پی سی سی آئی میں پالیسی اور ریسر چ سہو لیا ت کی تشکیل نو اور ضروری اب گریڈیشن بھی کر ے گا۔ ایف پی سی سی آئی نے محمد یو نس ڈاگھا،سابق سیکر یٹر ی برائے پا نی وبجلی، تجا رت، اورخزانہ کو پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ کا چیئر مین مقر ر کیا ہے۔محمد یو نس ڈاگھا پاکستان کے چند نامور سو ل سر ونٹس میں سے ایک ہیں۔ وہ معیشت کے اہم پہلوؤ ں اوراس کے اہم شعبو ں پر دسترس رکھتے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں نا صر حیات مگو ں نے محمدیونس ڈاگھاپر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پا لیسی اینڈریسرچ بو رڈ میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو ں بطور پیٹرون اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی اطہر سلطا ن چاؤلہ بطور کوآرڈینیٹر اپنا کردار ادا کر یں گے۔ دیگربورڈ ممبران میں محمود نواز شاہ، عبد القادر میمن، شیخ عمران الحق، آغا جان اختر،اسماعیل ستار، سلطان چاؤلہ، میاں انجم نثار اور اکرم ولی محمد شامل ہیں۔
BRIG IFTIKHAR M.A. OPEL. SI (M), R
قائمقا م سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی




