ایف پی سی سی آئی کا مشیر پیٹرولیم، مشیر انرجی کی یقین دہانیوں پر اظہار اطمینان امید ہے حکومتی نمائندے صنعتکار برادری سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ میاں ناصر حیات مگوں کاروبارو صنعت متعلق کسی بھی فیصلے سے قبل ایف پی سی سی آئی، بزنس نمائندوں ضرور کو آن بور
کرا چی (30جنو ری 2021) ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں ناصر حیات مگوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر اور معاون خصوصی برائے انرجی تابش گوہر کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ایف پی سی سی آئی کے ساتھ اجلاس میں صنعتوں کی توانائی کی پیداواری طلب کو پورا کرنے کی یقین دہانی کا خیرمقدم کیا ہے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومتی نمائندے صنعتکار برادری کے ساتھ اجلاس میں کیے گئے وعدوں کوضرور پورا کریں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں ناصر حیات مگوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان،کراچی چیمبر اور ٹاؤن ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے فیڈریشن ہاؤس میں پریس کانفرنس کے ذریعے صنعتوں کی گیس منقطع کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں حکومتی نمائندوں نے ایف پی سی سی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس سندھ میں اجلاس منعقد کرکے یہ یقین دہانی کروائی کہ جب تک کے الیکٹرک سمیت بجلی کی دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیاں صنعتوں کو بلاتعطل گی فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی نہیں کرواتیں اس وقت تک کسی صنعت کی گیس منقطع نہیں کی جائے گی جبکہ جو صنعتی کیپٹیو پاور پلانٹس 50 فیصد پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں ان کی گیس بند نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندوں کی اس یقین دہانی پر ایف پی سی سی کو مکمل بھروسہ ہے کہ حکومت ان وعدوں کو ضرور پورا کرے گی۔ انہوں نے ایک دفعہ پھر زور دیاکہ حکومت کو چاہیے کہ ہر فیصلے میں فیڈریشن کو اور بزنس نمائندوں کو مشاورت کے لیے اپنے ساتھ رکھیں تاکہ مل جل کر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنایاجاسکے۔
سید مسعود عالم رضوی
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی




