ایف پی سی سی آئی نے سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتو ں میں فیصلے پر تشو یش کا اظہار کیا۔
کرا چی (27 جنوری2021) ایف پی سی سی آئی نے سیمنٹ اور اسٹیل کی بڑھتی ہو ئی قیمتو ں پر تشو یش کا اظہار کیا اور حکومت سے در خواست کی کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے کنسٹر کشن سیکٹر کے حوالے سے لیے اقدامات کی مد میں سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتو ں میں کمی کر ے۔ اپنے بیان میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان نے سیمنٹ اور اسٹیل کی بڑھتی ہو ئی قیمتو ں پر تشو یش کا اظہار کیا اور کہاکہ اس سے کنسٹر کشن سیکٹر کو fixed tax کی مد میں جو سہولیا ت دی ہیں ان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ سیمنٹ اور اسٹیل تعمیراتی صنعت کے بنیا دی خام مال ہیں اور سیمنٹ کی ایک بوری پر 500سے 700روپے بڑھے ہیں اور اسی طرح اسٹیل کی قیمت میں ایک لاکھ 45 ہزار روپے فی ٹن کی قیمت میں اضا فہ ہو ا ہے۔ قیمتو ں کے اس طر ح اضا فے سے تعمیراتی لا گت بڑھے گی جو کہ وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہا ؤ سنگ انڈ سٹر ی پر منفی اثرات مر تب کرے گی اور قو می معیشت کو مستحکم کرنے کے حکومتی اقدام کو بھی متا ثر کرے گی۔ نا صر خان نے سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتو ں میں غیر معمولی اضا فے کو بلا جواز قرار دیا کیو نکہ بیشتر خام مال مقامی طور پر دستیا ب ہے۔ انہو ں نے تعمیراتی شعبے میں فکسڈ ٹیکس نظام کے فوائد کو برقرار رکھنے کے لیے سیمنٹ اور اسٹیل کی درآمد پر کم تین ما ہ کی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجو یز دی۔
سید مسعود عالم رضوری
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی




