FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ میاں ناصر حیات مگوں، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (26  مارچ  2021ء)   فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگوں اورعہدیداران نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایف پی سی سی آئی کاکہنا ہے کہ یہ سب کچھ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں نے بجلی کے نر خوں میں اضافے کے اقدامات کو مسترد کردیا ہے اس کے علاوہ وقتا فوقتا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہاہے جسکا براہ راست اثرصنعتی شعبے کی پیداواری لاگت پر ہو رہا ہے اور برآمدات بھی متا ثر ہورہی ہیں۔ایف پی سی سی آئی اس اضافے کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے کیونکہ صنعتی شعبہ توانائی کا بڑاطلبگار ہے جس کا براہ راست اثر معیشت پرپڑے گا۔
سید مسعود عالم رضوی
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی
TOP