FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے روز گار کی مد میں ری فا ئنانس اسکیم میں توسیع کا مطا لبہ کیا۔

 ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں Covid-19  کی وبا ء کی وجہ سے کمپنیوں کی مدد کے لیے روز گا ر اسکیم کی مد میں شروع کی جانے والی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ری      فا ئنانس اسکیم میں ایک سال کے لیے تو سیع کر ے۔ اپنے بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے اسٹیٹ بینک کے Covid-19 کے دوران کیئے گئے اقدامات جیسا کہ تا جروں کی قر ضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنا، تنخواہوں کی ادائیگی میں کا روبار ی اداروں کی مدد، Temporary Economic Refinance Facilityاسکیم تا کہ تا جروں اور صنعتکاروں کے cash flow  کے مسائل حل ہو ں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس  اسکیم سے بہت سا رے صنعتی اور سروس سیکٹر کے اداروں کو کروناوباء کے دوران   ملا زمین کے روزگار کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔اس اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک نے اب تک 238ارب روپے نجی شعبے کا جاری کیے ہیں۔ ری فائنا نس اسکیم پر تبصرہ کرتے ہو ئے صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہاکہ اس اسکیم کا مقصد ملا زمین کے  ما لی معاوضوں اور تنخواہوں کے ذریعے ہر قسم کے کاروبار کی بینکو ں کے ذریعے مدد کرنا ہے۔ جیسا کہ ابھی تک پاکستان کی معیشتCovid-19کی تبا ہ کاریوں سے با ہر نہیں نکلی ہے لہذا اسٹیٹ بینک سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس اسکیم کو ایک سال کے لیے بڑھائے۔
سید مسعود عالم رضوی
سیکر یٹر ی جنر ل ایف پی سی سی آئی
TOP