FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی اور ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کا ایس ایم ایز کے لئے مفت تربیتی سیشن کا اعلان

کرا چی (21 جون 2021ء) ایف پی سی سی آئی نے تمام خواہشمند لوگوں کے لئے جدید، معلوماتی، اور اعلی سطحی ویبینارز اور تربیتی سیشنوں کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے جو جدید ترین بین الاقوامی کاروبار، مارکیٹنگ، مینجمنٹ، سپلائی چین مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، اور ای کامرس ٹیکنیکس جن کو وہ عملی طورپراپنے کاروبار کو شروع کرنے یا ترقی دینے کے لیے استعمال میں لا سکتے ہیں۔یہ پروگرام ایف پی سی سی آئی اور ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے مابین ایک تعاون کے تحت کیے جائیں گے۔ایف پی سی سی آئی کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو نالج بیسڈکاروباری انداز فکر کے ذریعہ منافع بخش بنانا ہے؛ کیونکہ ان کے پاس مواقع اور وسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنے اور اپنے ملازمین کے لئے اس قسم کی اعلی تربیت کا انتظام کریں۔آئندہ پانچ ویبینارز (مستقبل میں مزید کا اعلان بھی متوقع ہے) کے لئے جاری کردہ شیڈول مندرجہ ذیل ہے:''سپلائی چین مینجمنٹ میں جدید طرز عمل2:30 pm 0 بروز بدھ 23 جون ایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک؛''ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں جدید طرز عمل2:30 pm 0 بروزمنگل 29 جون ایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک؛''جدید سپلائی چین مینجمنٹ ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب عالمی فروخت کنندہ بنیں 2:30 pm'' 0 بروز بدھ 7 جولائی ایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک؛''اپنے کاروبار کو آن لائن کیسے شفٹ کریں؟ 2:30 pm 0 بروز بدھ 14جولائی ایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک؛''انوویشن اور انٹرپرینیورشپ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس 2:30 pm 0 بروز منگل 24 اگست ایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکرٹری جنرل (قائم مقام)

TOP