FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے سندھ گورنمنٹ کی کرونا کو بہتر انداز میں سنبھالنے اور ویکسینیشنز پر تعریف کی۔

 ایف پی سی سی آئی کے صدر نے سندھ گورنمنٹ کی کرونا کو بہتر انداز میں سنبھالنے اور ویکسینیشنز پر تعریف کی۔
 کراچی (29 اپریل 2021ء)  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے حکومت سندھ اور سی ایم مراد علی شاہ کو اس وقت جاری ویکسین مہم کے سلسلے میں سراہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسیینیشن مراکز عوام کی بھر پور طریقے سے، شفافیت اور لگن کے ساتھ خدمت کررہے ہیں۔ حفاظتی ٹیکوں کے مراکز میں انتظار کے اوقات کو کم سے کم رکھا جارہا ہے اور مناسب نشستیں بھی مہیا کی گئیں ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے گذشتہ سال کرونا کے بحران سے نمٹنے کے لئے وزیر اعلی سندھ کی بھی تعریف کی؛ جبکہ یہ خطرناک وبائی بیماری ابھی شروع ہی ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صدی کے بدترین انسانی صحت کے بحران کا سامنا کرتے ہوئے حقیقی قیادت اور جرات کا مظاہرہ کیا۔صدر میاں ناصر حیات مگوں اس بات پر بہت پر امید ہیں کہ حکومت سندھ اپنی غیرمعمولی قیادت کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور غیر معمولی بحران کے وقت اس صوبے کے کاروباری، صنعتی، اور تجارتی برادری کی سہولت اور مدد کرے گی۔
 بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
 سیکرٹری جنرل (قائم مقام)
TOP